اٹک:ایمان طاہر کی صوبیدار احمد خان شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ صوبیدار احمد خان شہید نے لائن آف کنٹرول پر اپنی جان وطن پر قربان کر کے بھارتی جارحیت کے خلاف جراَت اور بہادری کی مثال قائم کی ہے پاک فوج کا ہر جوان اسی جذبے سے سرشار ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے احمد خان شہید کی شہادت پر اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ شہادت شہید کے خاندان اور پورے اٹک کے لئے اعزاز ہے اٹک کی عوام اپنے قائد میجر طاہر صادق کی قیادت میں دفاع وطن کے لئے شہید احمد خان جیسا جذبہ رکھتے ہیں وقت آنے پر اپنے وطن کے لئے تن من دھن قربان کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بولیانوال کی ڈھوک اکبری سقہ آباد میں لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں کیل کے مقام پر شہید ہونے والے ایس ایس جی نائب صوبیدار احمد خان اعوان شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن محمد بلال ظہیر احمد خان ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان ، مقصود احمد ، احتشام خان اور شہید کے بھائی محمد ہاشم حاجی محمد اعظم امیر احمد ، بھانجے حافظ محمد اشتیاق اور محمد الطاف بھی موجود تھے ایمان طاہر نے شہید کے خاندان ، شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا میجر طاہر صادق بولیانوال یا اٹک شہر کے کسی بھی ایک تعلیمی ادارے کالج سکول اور شاہراہ کو احمد خان شہید کے نام سے منسوب کرنے کے معاملہ کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے اور اس پر عملدرآمد کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا تا کہ اہل علاقہ شہید کی جراَت و جوانمردی کی سنہری مثال کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں احمد خان کو اللہ رب العزت نے اس مقام اور مرتبے کے لئے چن لیا یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ اللہ رب العزت نے ملک کی سرحد کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ نصیب کیا اور احمد خان شہید نے جراَت و بہادری سے مردانہ وار مقابلہ کر کے اس راہ میں اپنی جان قربان کی ان کی جراَت و بہادری اور شہادت اہل علاقہ کو تا دیر یاد رہے گی بعد ازاں ایمان طاہر ، ظہیر احمد خان کے گھر آئیں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
