Sat
20
Jun
2026

جنڈ (ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) محرم الحرام میں سیکیورٹی حوالہ سے ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی قیادت میں پولیس شو آف پاورو فلیگ مارچ ہوا جس میں ایس ایچ او جنڈ نثار احمد ، ایس ایچ او انجرا سجاد نقوی انچارج چوکیات ، ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی فلیگ مارچ تھانہ جنڈ سے شروع ہوا جو ریلوے اسٹیشن ، مکھڈروڈ ، چپھڑی روڈ ، محلہ حسین ۔ حاجی بازار سے ہوتی ہوئی واپس تھانہ جنڈ اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ڈی ایس پی کا کہنا ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی سیکیورٹی اہلکاروں اچھی طرح بریف کیا گیا ہے انشاء اللہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹیمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
