بار ایسوسی ایشن جنڈ کی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی 

جنڈ (ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) بار ایسوسی ایشن جنڈ کے وکلاء کی طرف سے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کا اہتمام نوجوان ایڈووکیٹ جمشید ملک اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیا۔ جنڈ بار میں ریلی کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال سول جج جنڈ ملک ظفراقبال ،اسٹنٹ کمشنر حسن نذیر دونگل اور وکلاء برادری شریک ہوئی۔بعد ازاں سابق صدر بار ایسوسی ایشن جنڈ ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ ، آصف پرویز ایڈووکیٹ ،احسان الحق ایڈوکیٹ ، عظمت خٹک ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میڈیم نجمہ شاہین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں جملہ خواتین و مرد ایڈووکیٹ شامل ہوئے ریلی تحصیل روڈ۔ خمینی چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک پہنچی جہاں پرملک ارشد حمید ایڈوکیٹ نے دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہتر سالوں سے اقوام متحدہ اور او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں پر آس لگائے بیٹھے ہیں انھوں نے کچھ نہیں کرنا ، آج کشمیر کی بیٹی ہمیں پکار رہی ہے چھوٹے بچے بھوک سے تڑپ رہے اشیاء خوردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے ہم بہت ریلیاں نکال چکے اب حکومت جہاد کا اعلان کرے ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں ۔