ہر آزمائش اور مشکل وقت میں ہم کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں :شیخ عظمت حیات

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) چیف انجینئر غازی بروٹھہ شیخ عظمت حیات نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہر آزمائش اور مشکل وقت میں ہم کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں قائد اعظم کی خواہشات کے مطابق کشمیر کی آزادی تک ہماری جہدوجہد جاری رہے گی اور ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کی عوام اور افواج بھارت کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی بروٹھہ ہائیڈروپاور کمپلیکس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈائریکٹرای اینڈ ایم اصغر حسین طوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای اینڈ ایم مراد امیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن خاور حسین ، اکاونٹ اینڈ بجٹ آفیسر سید مہدی رضا زیدی ، ایکسیئن کالونی محمد عدیل ، آر ای الیکٹریکل شمس الملک ، سینئر انجینئر اختر علی ، عاصم ستار ، دیگر افسران ، واپڈا ہائیر سکینڈری سکول کے اساتذہ ، طلباء ، یونین کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
