پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیاں ،2 ملزمان گرفتار 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز)اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور ایک بندوق بارہ بور سنگل بیرل بمعہ کارتوس برآمد کر لیے تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک عظمت حیات نے زیر دفعہ 302;47;365;47;201;47;34 ت پ کے تحت تھانہ صدر اٹک میں گرفتار شدہ ملزم محمد تاج ولد علی خان ساکن بولیانوال سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج کر لیا ہے ، اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ سرفراز احمد نے کامران شہزاد ولد مولا داد خان سکنہ محلہ غربی صدکال فتح جنگ سے بائیں کندھے پر لٹکائی بارہ بور سنگل بیرل بمعہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔