ہر یونین کونسل میں ترقیا تی کام عوامی خدمت کو ظا ہر کر رہے ہیں :ایمان طاہر

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر سن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ بطور ضلع کونسل چیئر پرسن انہوں نے اور ان کے چیئرمینوں نے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں محدود وسائل اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود ہر یونین کونسل میں ترقیا تی کام عوامی خدمت کو ظا ہر کر رہے ہیں جس طرح رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ضلع بھر کے عوام کی خدمت میں اپنی مثال آپ ہیں اسی طرح ہمارے ساتھ وابسطہ عہدیداران ، بلدیاتی نما ئندے اور کارکنان خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملا قات کے دوران کیا جہاں وہ سردار آصف علی خان کی والدہ محترمہ کی عیادت کے لئے آئی تھیں انہوں نے کہا کہ والدین کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے والدین میں والدہ کا مقام اللہ کریم نے بلند رکھا ہے والدین اولاد کے لئے دعاءوں کا خزانہ ہوتے ہیں اللہ رب العزت سردار آصف علی خان کی والدہ محترمہ سمیت تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطافرمائے اور جن کے والدین حیات ہیں ان کا سایہ اولاد پر قائم رہے ایمان طاہر نے سردار آصف علی خان کی علاقہ کے لئے سماجی ، فلاحی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے علاقہ میں میجر طاہر صادق کے ویژن کے مطابق کام کو آگے بڑھایا ہے پورے ضلع میں ہمارے کارکنان اسی جذبہ کے تحت عوامی خدمت میں مصروف ہیں یہ عوام کا جذبہ اور میجر طاہر صادق سے پیار و محبت ہے کہ ضلع اٹک کی لاکھوں عوام اپنے محبو ب قائد سے بے پناہ محبت اور پیار کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ہمارا پورا خاندان ضلع بھر میں عہدیداران ،کارکنان ، میجر طاہر کے چاہنے والوں کے دکھ درد ،غمی خوشی میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں عوام سے ہما را یہ تعلق او ر رشتہ کوئی نہیں چھین سکتا عوامی خدمت کا یہ سفر میجر طاہر صادق کی قیادت اور سر پرستی میں جاری رہے گا ۔
