ایم این اے میجر طاہر صادق کی جنڈ آمد،شہید نائیک بنارس کی قبر پر فاتحہ

جنڈ( نمائندہ اٹک نیوز) ایم این اے این سے 55 میجر طاہر صادق کی اعوان ہاؤس مرکزی سیکرٹریٹ میجر گروپ جنڈ آمد،1971 ء میں وطنِ عزیز کی خاطر مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے نائیک بنارس خان کی قبر پر فاتحہ اور چادر چڑھائی۔جنڈ کی معروف روحانی شخصیت پیرزادہ ڈاکٹر شاہ حنیف گیلانی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے صدام سے تعزیت کی۔ بعد ازاں محلہ گوڑا بھی گئے جہاں مرحوم غلام اکبر جو 29 اگست سے غائب تھے ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے ہاں جا کر تعزیت کی۔ اہل خانہ کو جلد انصاف دلوانے کی لئے میجر طاہر صاحب نے ایس ایچ او جنڈ کو ہدایات دیں۔ میجر طاہر صادق کے ہمراہ ایم پی اے پی پی 5 جنڈ ملک جمشید الطاف اعوان ،چیف آرگنائزر میجر گروپ جنڈ ملک عاصم اعوان ،ملک اشرف چیئرمین یو سی چپھڑی، ملک غلام حسین چیئرمین یو سی کھنڈا، سلیم صاحب سابق ناظم مکھڈ، سید گوہر علی شاہ ، نعیم کھوکھر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنڈ، ملک نواب خان ،ملک طالب خان آف بھنڈر، ملک طالب خان آف بھنڈر، ملک طاہر اعوان یوتھ آف بھنڈر ،قاری عبدالرحیم ،ملک خلیل آف منکور، آئیڈیل پبلک سکول کے پرنسپل شوکت علی خان ،محمد شوکت ،ملک اسلم (پرنسپل) بھی موجود تھے۔
