سنجوال باہتر روڈ کو احمد خان شہید کے نام سے منسوب کیا جائے :عوامی مطالبہ 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) سنجوال باہتر روڈ کی تعمیر و توسیع کر کے اسے نائب صوبیدار احمد خان اعوان شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بولیانوال کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے کر شہید کے نام کیا جائے ان خیالات کا اظہار نائب صوبیدار احمد خان شہید کے بھائی محمد امیر نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور اعلیٰ فوجی حکام کے نام درخواست میں تحریر کیا گیا ہے کہ سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد پل پر ایک چوک تعمیر کر کے اس چوک کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائے جبکہ سقہ آباد پل سے ڈھوک اکبری شہید کی قبر تک سڑک کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے شہید کی قبر پر مقبرہ بھی تعمیر کیا جائے اس حوالہ سے علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیت حافظ عبدالحمید خان کے ہمراہ محمد امیر نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے ملاقات کی میجر طاہر صادق نے شہید کے حوالہ سے تمام مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ فوجی حکام سے بات کرنے اور حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔