جنڈ: دوہرے قتل کا معمہ حل، طالبہ کو قتل کرکے زعفران نے خودکشی کی

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) جنڈ پولیس 24 گھنٹے سے مختصر عرصہ میں دوہرے قتل کی واردات کا معمہ حل کر کے اصل واقعات کو منظر عام پر لے آئی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ماہر تفتیشی ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی ہدایت پر پیچیدہ اور مشکل مقدمات کو فوری طور پر حل کرنے میں راولپنڈی ڈویژن میں منفرد مقام رکھنے والے ایس ایچ او تھانہ جنڈ ملک نثار احمد نے عملہ کے ہمراہ دوہرے قتل کی واردات کے اصل حقائق کو 24 گھنٹے سے کم مدت میں منظر عام پر لا کر اٹک پولیس کا امیج بلند کر دیا ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او جنڈ کی مستند تحقیقات کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ الماس سہرا کو کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش میں ناکامی پر اس کے کزن زعفران نے طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی دسویں جماعت کی طالبہ الماس سہرا اپنے گاؤں کھریوٹ سے او جی ڈی سی ایل کی بس میں روزمرہ جنڈ آتی تھی حسب معمول بس سے اتر کر برف خانہ چوک سے پیدل سکول جارہی تھی کہ زعفران سکنہ پریوٹ نے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر طالبہ کو موٹر سائیکل پر بیٹھانے کی کافی کوشش کی لیکن طالبہ بیٹھنے سے مسلسل انکاری تھی زعفران نے ناکامی کی وجہ سے جائے وقوعہ کے قریب موٹر سائیکل کھڑا کرکے طالبہ کو زبردستی روکا اسی دوران الماس سہرا اور زعفران کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر زعفران نے پسٹل 30 بور سے الماس سہرا پر تین فائر کیے جو اسے سر کی پیچھلی طرف اور کندھے پر لگے بعد میں اس نے اپنی کنپٹی پر فائز کرکے خود کشی کرلی زعفران کی نعش سے پسٹل 30 بور لوڈ بھی برآمد ہوا ہے اس منظر کو راستہ سے گزرنے والی خواتین اور آئینی شاہدین نے خود دیکھا ہے ۔
