تھانہ رنگو کی حدود میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں قتل ،بہن شدید زخمی  

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) تھانہ رنگو کی حدود میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں قتل ، سوتیلی بہن شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق حضرو کے گنجان آباد علاقہ کاملپور موسیٰ گاءوں میں سوتیلے بیٹے عادل نے سوتیلی ماں کو گھریلو تنازعہ کی بناء پر بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور سوتیلی بہن شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا قاتل سوتیلا بیٹا موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ہسپتال کے عملہ نے جدید سہولیات نہ ہونے پر شدید زخمی سوتیلی بہن کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ پولیس نے سوتیلے بیٹے کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔