میڈیکل سٹورز و فارمیسسز ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں :ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) میڈیکل سٹورز و فارمیسسز ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی و نامکمل ریکارڈ ناقابل معافی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک ان ایکشن صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اچانک اٹک شہر کے میڈیکل سٹورز کے معائنہ کے دوران وحید میڈیکل سٹور پیپلز کالونی و پریمیم ایجنسی میں ادویات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا اور قانونی کاروائی کے بعد کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دئیے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔