Thu
18
Jun
2026

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز)رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جرمنی میں ایک ہفتہ قیام کے بعد 2 ستمبر بروز پیر وطن واپس اٹک شہر پہنچ گئے وہ جرمنی میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے گئے تھے اٹک پہنچتے ہی انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتہ کے دوران وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور بعض علاقوں میں اپنے چاہنے والوں کی شادیوں کی مبارکباد بھی دی ، 3 ستمبر منگل کے روز دارالسلام کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ضلع بھر سے تحریک انصاف میجر گروپ کے عہدیداران ، کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں اپنے مسائل اور چوہدری شجاعت حسین کی بیماری پر میجر طاہر صادق سے بیمار پرسی کے لئے آتے رہے ۔
