Mon
15
Jun
2026

جنڈ، پنڈی گھیب(نمائندہ اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او اٹک نے تحصیل پنڈی گھیب اور تحصیل جنڈ میں ہونے والے تمام جلوسوں کے روٹس چیک کیے اس موقع پر انہوں پنڈی گھیب شہر میں ہونے والے جلوس کے روٹس ، مہلوالی اور جنڈ میں ہونے والے جلوس کے روٹس کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سیکورٹی کے متعلق بریف کیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع کا امن ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے لہٰذا پولیس کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دے محرم الحرام ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
