Mon
15
Jun
2026

جنڈ ( ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز) 4ستمبر 2019 بروز بدھ 4محرم الحرام بمقام امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ڈھوک جبہ حسین آباد جنڈ میں 16 ویں سالانہ مجلس عزا زیر انتظام خاکپائے در اہلبیت ملک امجد حسین منعقد ہوئی جس میں علامہ ایازحسین دمشقی مولانا لیاقت حسین مولانا محمد مہدی اور ذاکر مظہر حسین ہنجرا نے ذکر محمد و آل محمداور فلسفہ شہادت حسین بیان کیا ملک امجد حسین اور ملک غلام سرور کے گھر سےشہبیہ علم پاک غازی عباس علمدار برآمد کے جلوس براآمد کئے گے ۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا ۔ ملک غلام حیدر کے گھر سے شبیہ ذوالجناح امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ جلوس نکالاگیا مجلسِ کے اختتام پر لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔پولیس تھانہ جنڈ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گے
