گڈز ٹرانسپورٹرز کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے :ملک شیر سدھریال 

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر) پورے ملک میں ایکسل لوڈ قانون کے پورے ملک میں یکساں نفاذ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیںگے ان خیالات کا اظہار سدھریال گروپ کے سربراہ شاہین فریٹ سروسز کے بانی حاجی ملک شیر خان سدھریال نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن ،یونائیٹڈ گڈز ٹررانسپورٹ الائنس اور فلیٹ اوپریٹرز ایسوسی پاکستان کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پاکستان بھر سے آئے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ اونر زکے ساتھ ملاقات کے دوران انھوں نے عہدیداروں کو بتایا کہ اس کیس کی سماعت 2اکتوبر کو ہو گی انھوں نے کہا کہ تمام ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر ایکسل لوڈ کے قانون کو حقیقی معنوں میں نافذ کروانے کیلئے عدالتی سطح پر بھی اور حکومتی سطح پر بھی بھر پور جدوجہد جاری رکھیںگے انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ قانون پورے ملک میں اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ ہو گا انھوں نے تمام آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن،یونائیٹڈ ٹرگڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور فلیٹ اوپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداروں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ز ٹرانسپورٹرز اونرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے وہ اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھیںگے