انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ

فتح جنگ :انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ 1183 مریضوں کا فری چیک اپ, 78 مریض آپریشن کیلئے ریفر تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کی معروف فلاحی تنظیم انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ)فتح جنگ کے زیر اہتمام پرانی ہسپتال فتح جنگ میں الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جسمیں الشفاء کے ماہر امراض چشم نے 433 مریضوں کا فری معائنہ کیا 78 مریضوں کی آنکھوں میں موتیے کی شکایات کے پیش نظر آپریشن کیلئے راولپنڈی الشفاء آئی ٹرسٹ میں ریفر کیا گیا جہاں انکا مکمل علاج فری کیا جائے گا 47 مریضوں کو عینکیں تجویز کی گئی راجہ راحیل کی قیادت میں سکرینگ ٹیم نے گرلز ہائی سکول نمبر1 فتح جنگ میں 750 طالبات کی سکریننگ کی گئی جن میں 103 کو مذید علاج کیلئے الشفاء آئی ٹرسٹ ریفر کیا گیا غریب و نادار مریضوں کو انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے فری عینکیں دی گئی سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فتح جنگ ڈاکٹر جنید صادق،مرکزی انجمن تاجران فتح جنگ کے صدر ملک محمد تاج ،نائب صدر حاجی اللہ دتہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور عوام کو علاج کی فری سہولیات کی فراہمی پر انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک رفاقت اعوان،نائب صدر ملک محمد علی،رہبر تنظیم ملک غلام صابر مسعود،حاجی شیخ محمد یونس،سیکرٹری مالیات نازک علی،سیکرٹری اطلاعات محمد زاہد عارفی،ممبران ملک ارشد،صابر گل،ملک شفیق کونسلر،سائیں محمد جاوید،سماجی بہبود کونسلر کے صدر ڈاکٹر غلام یاسین اطہر کی کاوشوں کو سراہا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے کہا کہ انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے فتح جنگ ہسپتال میں جب بھی کسی چیز کی ضرورت ہوں انہوں مہیا کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔
