فتح جنگ میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا میڈیکل سٹوروں کا معائنہ

فتح جنگ :محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا چھاپہ میڈیکل سٹور کا چالان کردیا کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عظمیٰ خالد تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے احکامات پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فتح جنگ / حسن ابدال میڈم عظمیٰ خالد نے گذشتہ روز فتح جنگ شہر میں کوہاٹ روڈ پر واقع میڈیکل سٹورز مالکان کی چیکنگ کی اور بنگش میڈیکل سٹورز کا ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر چالان کردیا میڈم عظمیٰ خالد نے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو واضع ہدایت کی کہ کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جعلی اور بغیر وارنٹی ادویات ہرگز فروخت نہ کی جائیں اگر کسی میڈیکل سٹور پر ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی عوامی حلقوں نے ڈرگ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
