پی ٹی آئی رہنماء اکبر خان تنولی کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات

باہتر :پی ٹی آئی رہنماء اکبر خان تنولی کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات،ملکی سلامتی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں سے متعلق خصوصی بات چیت۔ پی ٹی آئی ضلع اٹک کے رہنماء اور اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری اکبر خان تنولی نے اپنے قریبی ساتھی مدثر مچھیانہ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد آفس میں ملاقا ت کی اِس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کشمیر پر بھارتی تسلط اور ظلم و تشدد کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ملاقات کے دوران اکبر خان تنولی نے وفاقی وزیر دفاع سے ضلع اٹک اور بالخصوص حلقہ پی پی تھری میں ترقیاتی کاموں سے متعلق فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جِس پر پرویز خٹک نے انہوں اپنے ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اِس موقع پر عمار خا ن کھٹڑ بھی موجود تھے ۔
