ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ شبیر خان خٹک نے شہداء گڑدی کے ناموں کی تختی دی لیڈرویلفیئر فائونڈیشن کے حوالےکر دی

جنڈ(صدیق فخر سے) گڑدی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلاحی تنظیم دی لیڈر ویلفیئر فائونڈیشن کے لیے ان کے ناموں کی تختی قبرستان میں آویزاں کرنے کا وعدہ تکمیل کے آخری مراحل میں، تحصیل جنڈ سے تعلق رکھنے والے شبیر خان خٹک ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ نےگڑدی قبرستان میں سپرد خاک شہداء کے ناموں کی خوبصورت تختی بنوا کر تنظیم کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ شبیر خان خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے کئی نوجوانوں نے مادر وطن پر جانیں قربان کی ہیں، گڑدی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس کاوش پر تنظیم کے تمام ممبران بھی حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے شہداء گڑدی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا اور یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن پر جان قربان کرنے والوں کو ایک نئے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ فلاحی تنظیموں کی مدد سے علاقے کے کئی مسائل خود بھی حل کئے جا سکتے ہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں بھی فلاحی تنظیمیں بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ علاقے کے بہت سے مسائل ہم اپنی مدد آپ کے تحت بھی حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے دی لیڈر ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین قیصر سجاد اور صدر عبدالعزیز خٹک اور تنظیم کے ممبران کی انتھک محنت اور جوش و جذبے کو سراہا کہ بہت کم وقت میں جو علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا کر علاقے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔
