جنڈ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ عباس سے برآمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات

جنڈ (ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز)یوم عاشورہ 10محرم الحرام کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح جنڈ شہر میں مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ قصرِ عباس محلہ حُسین آباد سے برآمد ہوا جلوس سے پہلےصبح اعمال بجا لائے گئے اور قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا سے مولانا لیاقت حسین و علامہ محمدعباس قمی نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کیا۔مجلس کے اختتام پر حسب سابق حسب روایت شبیہ ذوالجناح امام عالی مقام و علم پاک شہنشاہ وفا و تعزیہ کے ساتھ جلوس برآمد کیا گیا۔جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو اور ایس ایچ او جنڈ نثار احمد کی زیر نگرانی ایلیٹ ،پولیس اور رضاکاروں نے سیکیورٹی فرائض سرانجام دئے ۔ جب کہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی جلوس کے ہمراہ تھا ۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔امام بارگاہ دربار غازی امام پہنچا جہاں پر ماتم داری کی گئی اور شہادت امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مولانا سبطین بھٹی نےبیان کی۔اور وہیں پہ نماز ظہرین مولانا سیدامجد حسین کی اقتداء میں ادا کی گئی۔اور اس کی بعد دوبارہ جلوس برآمد ہوا۔پرانے بازار چوک میں زنجرزنی کی گئی۔جلوس کے راستے میں جگہ جگہ دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔اور جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار شاہ علی اکبر محلہ حسین آباد میں اختتام پذیر ہوا۔اور جلوس کے اختتام پر ماتم داری کی گئی اور عزاداروں میں نیاز تقسیم کی گئی۔
