حضرو: پی ٹی آئی 16 ستمبر کو اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی 

اٹک : تحریک انصاف ملک امین اسلم گروپ نے حضرو میں سیاسی قوت کے مظاہرے کے لئے بڑے جلسہ کا پروگرام بنا لیا جس میں وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا شریک ہوں گے یہ جلسہ حضرو کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا جو ملک امین اسلم کی سیاسی قوت اور عوامی حمایت کا ریفرنڈم ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنما تحریک انصاف اور سابق چیئرمین یونین کونسل ہارون قیصر خان نے اس جلسہ کی تیاری کے حوالہ سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ 16 ستمبر بروز پیر 3 بجے انوائرمنٹل پارک غور غشتی میں جلسہ طے ہوا ہے اس جلسہ کے مہمانان گرامی مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وفاقی وزراء عمر ایوب خان اور فیصل واڈا کے علاوہ چیئرمین واپڈا بھی شرکت کریں گے یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہو گا اس جلسہ میں تین وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا کی آمد حضرو کی عوام کیلئے باعث افتخار اور فخر کی بات ہے حضرو اور اٹک میں عاشورہ محرم کے فوری بعد اس جلسہ کی تیاریاں زور شور سے شروع کی جائیں گی یہ ایک مثالی اور منفرد جلسہ ہو گا جس سے علاقہ بھر میں بہتر اثرات مرتب ہوں گے قیصر خان نے کہا کہ حضرو کی سر زمین پر تین وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا کی آمد ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ہم ان مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کا پر تپاک استقبال کریں گے ۔