علامہ قاضی انوار الحق ؒ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں:ڈاکٹر قاضی امجد حسین

اٹک(خصوصی رپورٹ) امن و محبت بھائی چارے کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے لیے حضرت علامہ قاضی انوار الحق کی تعلیمات سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں آپ کی درجنوں کتب کی اشاعتِ ثانی کا اہتمام کر کے صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی نے انتہائی اھم فریضہ انجام دیا ہے علامہ قاضی انوار الحق رح کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ان خیالات کا اظہار سید اعجاز حسین بخاری سابق ایم پی اے و چیرمین ضلع کونسل نے صاحبزادہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی کی طرف سے اپنے والدِ محترم ممتاز مذہبی سکالر حضرت علامہ قاضی انوار الحق کی سورت الفاتحہ کی تفسیر پر مشتمل کتاب انوار القران پیش کرنے کے موقع پر اظہارِ خیال کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی نے بتایا کہ علامہ قاضی انوار الحق رح کی متعدد کتابیوں کے ایڈیشن دوبارہ چھپ کر آ چکے ہیں اور باقی پر کام جاری ہے اس ملاقات کے دوران معروف کالم نگار شجاع اختر اعوان بھی موجود تھے۔