آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کیلئے اجلاس

اٹک :جامعہ جابر بن عبداللہ نرتوپہ حضرو اٹک کی شاخ جامعہ عبداللہ بن عباس نرتوپہ اٹک میں ایک اجلاس 15 ستمبربروز اتوار کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والی آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی میں شرکت اور تیاریوں کے حوالہ سے تحصیل حضرو کے مدارس کے مہتممین کا اجلاس زیر صدارت مولانا محمد انس مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع اٹک منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علاقہ بھر کے علماء نے شرکت کی ہے جن میں مولانا محمد نعیم امیر جے یو آئی ، حضرو مولانا حفیظ الرحمٰن ، مولانا فضل وہاب ، مولانا دلنواز ، مولانا محمد شعیب ، مولانا عزیر احمدالحسینی، مولانا ضیاء الحق، مولانا ضیاء المحسن، قاری محمد آصف و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ریلی کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء دیں ان تمام آراء کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حضرو کے مدارس دو دو گاڑیاں لائیں گے تمام علماء اور طلباء چھچھ انٹرچینج پر جمع ہوں گے وہاں سے قافلہ کی شکل میں اسلام آباد ریلی کے لیے روانہ ہوں گے اور بھر پور انداز میں شرکت کریں گے باقی تحصیلوں کے علماء اور طلباء بھی اپنی اپنی تحصیلوں سے اجتماعی طور پر شرکت کریں گے ۔
