موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی کے سے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام

اٹک :موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی کے سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے 2 ارکان گرفتار ، پولیس نے چرس ، افیون اور ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کی چیک پوسٹ خوشحال گڑھ کے عملہ نے کوہاٹ سے آنے والے موٹر سائیکل جسے آصف محمود ولد ریاض القمر سکنہ مٹھا خیل کرک چلا رہا تھا دوران تلاشی موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے پولیس نے 800 گرام چرس ، دوسری کاروائی تھانہ اٹک خورد کے عملہ نے کی جس میں پشاور سے آنے والے موٹر سائیکل جسے عبدالوحید ولد فقیر محمد ساکن جہانگیرہ چلا رہا تھا کہ موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 5 پیکٹ برآمد کر لیے جن کا وزن 4 کلو تھا ان میں سے 2 پیکٹ ہیروئن اور 2 پیکٹ افیون برآمد کر کے باریش ملزم عبدالوحید لوکل گورنمنٹ کے پی کے کا ملازم ہے اور اس کا موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھا دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں منشیات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
