اٹک: رشتہ سے انکار پر دوشیزہ قتل

اٹک:رشتے سے انکار پر قریبی رشتہ دار نے اٹک رشتہ داروں کے گھر آئی ہوئی پیرودھائی راولپنڈی کی رہائشی دوشیزہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق اقبال خان ولد غلام خان ساکن ڈھیری خٹک جہانگیرہ ہال مقیم غوثیہ اڈہ پیر ودھائی راولپنڈی نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا ہے دارالسلام کالونی میں رہائش پذیر اس کے سالے اسحاق کی بیمار پرسی کیلئے وہ اپنی بیٹی سدرہ اقبال کے ہمراہ آیا ہوا تھا وہاں پر آصف ولد خان وزیر آفریدی ساکن پشاور بھی موجود تھا جس نے قبل ازیں اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا آج پھر رشتے کی بات چلائی رات گئے تک اس موضوع پر بات ہوتی رہی اس دوران تمام رشتہ داروں کی موجودگی میں میری بیٹی نے صاف انکار کر دیا رات کو ہم سو گئے صبح نماز فجر کیلئے اٹھے تو اس دوران آصف مسلح پسٹل آ گیا اور آتے ہی کہا کہ آخری دفعہ پوچھتا ہوں سدرہ اقبال کا رشتہ دو گے یا نہیں اس دوران میری بیٹی سدرہ اقبال نے جو سوئی ہوئی تھی آنکھیں کھولیں اور کہا کہ کبھی سوچنا بھی نہیں کہ میں تمہارے ساتھ شادی کروں گی میں اور شیر علی روکنے لگے تاہم آصف نے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل سے فائر کیا جو اسے سر پر لگا آصف پسٹل لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہم نے ریسکیو 1122 اور 15 اطلاع دی ریسکیو 1122 کا عملہ میری بیٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک لے جا رہا تھا کہ میری بیٹی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔