نامور مصنف محقق پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی کی یاد میں نشست

اٹک :پاکستان کے ممتاز ماہر لسانیات نامور مصنف محقق پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی کی یاد میں اٹکی ممتاز نوجوان علمی ادبی سیاسی سماجی شخصیت عمران خان نے ایک خوبصورت اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام سرپرست اعلیٰ اچھا آفس کمیٹی حضرو محمد خالد خان کی رہائش گاہ پر کیا جس کی صدارت معروف ماہر تعلیم پروفیسر اعظم خالد نے کی ممانعت از ممتاز عالم دین حافظ نثار احمد الحسینی جبکہ مہمان خصوصی مذہبی سکالر و ماہر تعلیم سید کفایت بخاری تھے اس پروقار نشست میں درج بالا معزز شخصیات کے علاوہ ماہرنفسیات ڈاکٹر مسعود اختر ، نامور مصنف شاعر و کالم نگار خاورچوہدری ، محقق مرتب پروفیسر سید نصرت بخاری ، مشہور شاعر و نعت خواں حسین امجد ، نوجوان ابھرتے ہوئے شاعر فائق ترابی اور نشست کے سٹیج سیکرٹری پروفیسر محمد زکریا نے پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی مرحوم کی گراں قدر اور بے مثل علمی ادبی اور صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اثاثہ قرار دیا مقررین نے مرحوم کو ایک عظیم مرتبہ شخصیت قرار دیاجو کم و بیش 50 کتابوں کے مصنف اور 25 زبانوں پر عبور رکھتے تھے خاص طور پر شعبہَ لسانیات میں وہ اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے وہ ایک نفیس انسان صوم و صلوۃ کے پابند قابل ترین استاذ تھے مقررین نے نشست کا اہتمام کرنے پر عمران خان کو شاباش دی اور کہا کے جو قرض ہمارے اوپر تھا وہ عمران خان نے ہماری طرف سے بھی ادا کر دیا جس پر ہمارا یہ برخوردار اور چھوٹا بھائی شاباش کا مستحق ہے ۔