پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار 

اٹک : اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ حضرو محمد غفار نے پولیس ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کالو کلاں درختوں کے سائے میں بیٹھے قماربازوں پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 5 قمارباز اختر حسین ولد محبوب الہٰی ، سفیر احمد ولد خورشید احمد ، محمد اکرم ولد محمد اشرف ، جاوید ولد عبدالعزیز ، عاشق حسین ولد امیر افسر سکنائے کالو کلاں حضرو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داءو پر لگی نقد رقم پڑ 5 ہزار 760 روپے اور ایک موبائل مالیتی 2 ہزار روپے برآمد کر لیے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، اے ایس آئی تھانہ نیو ایئرپورٹ سجاد نے پولیس ملازمین کے ہمراہ لیاقت خان ولد محمد اسلم ساکن مکان نمبر ;7065;-31 ، فرقان آباد محلہ سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ کراچی شرقی کے سامان کی چیکنگ کرنے پر بیگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں ملزم کراچی کیلئے سفر کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔