ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 

اٹک : ضلع اٹک کی تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) ضیغم نواز چوہدری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) چوہدری عبدالماجد ،محکمہ صحت ،تعلیم اور دیگر محکموں کی افسران نے شر کت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مختلف محکموں کے افسران نے ڈی سی اٹک کو اپنی محکموں سے متعلقہ ترقیاتی سکیموں کے متعلق بر یفنگ دی ڈی سی اٹک نے اس موقع پر تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے تر قیاتی کا م جلد از جلد مکمل کریں اور کاموں کی اعلیٰ معیار اور بر وقت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے صحت کی شعبہَ میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا محکمہ صحت کی افسران نے اس موقع پر شر کاء کو تفصیلی بر یفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صحت کے شعبہَ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے تمام ہسپتالوں اور مر اکز صحت کو ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کی جارہی ہیں اس کی علاوہ ضلع بھر کی ہسپتالوں اور مر اکز صحت کا اپ گر یڈیشن کا عمل بھی جاری ہے اور طبی عملہ بھی مہیا کیا جارہا ہے اجلاس میں سالانہ تر قیاتی پر وگرام 2019-20 ،عوامی تر قیاتی پر وگرام 2018-19 اور رورل پر وگرام 2018-19 کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔