Mon
22
Jun
2026

اٹک : فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلعی انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور دیگر افسران و عملہ نے اس دن کی مناسب کے حوالہ سے ریلی نکالی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھا رتھا جس پر فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کے حوالہ سے تصاویر اور ہدایات آویزاں تھیں ریلی کے شرکاء ریسکیو 1122 کے دفتر سے کچہری چوک تک ریلی کی صورت میں آئے جسے عوام نے بے حد سراہا کہ فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی سے شہری اچانک حادثات میں کسی بھی متاثرہ شخص کو مدد فراہم کر کے موت کے منہ میں جانے سے روک سکیں گے ۔
