اٹک: 4 افغان باشندے گرفتار ،مقدمہ درج 

اٹک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر اپنے افغان شناختی کارڈوں پر غیر قانونی طور پر سکین کرا کے لگانے والے 4 افغان باشندے گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تھانہ اٹک سٹی پولیس نے 4 افغان باشندوں سلمان ، عمر گل ، عزیزاللہ اور زر گل کی تلاشی لی تو ملزمان کے قبضہ سے 4 افغان شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر ملزمان نے غیر قانونی طور پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی تصویر آویزاں کی ہوئی تھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔