نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹک پولیس کا سرچ آپریشن 

اٹک :نیشنل ایکشن پلان کے تحت صدر سرکل اٹک اور جنڈ سرکل کے علاقہ انجراَ میں تھانہ سٹی اور صدر اٹک کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس نے شرکت کی تھانہ اٹک سٹی پولیس نے عمران علی سے راءفل 30 بور کی 38 گولیاں اور راءفل 12 بور کی 4 گولیاں اور تھانہ جنڈ کے علاقہ انجراَ میں دوران سرچ آپریشن مختلف گھروں اور افراد کو چیک کیا گیا دوران سرچ آپریشن انجراَ میں عبدالرحیم ولد عبدالکریم سکنہ مکھڈ شریف سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور میگزین برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔