پاکستان امن کمیٹی برائے بین الاقوامی انسانی حقوق کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر تقریب

اٹک :پاکستان امن کمیٹی برائے بین الاقوامی انسانی حقوق کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب نواحی یونین کونسل بولیانوال میں سماجی و سیاسی شخصیت حاجی ملک ملتانی خان کے ڈیرے پر منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سنٹرل چیئرمین پاکستان امن کمیٹی برائے بین الاقوامی انسانی حقوق سید ایاز ظہیر ہاشمی تھے علاقہ بھر سے معززین ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا یہ تقریب پی بی سی آئی ایچ آر پاکستان کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کی گئی تقریب سے سنٹرل چیئرمین انسانی حقوق نقاش علی خان ، صدر اعوان اتحاد ضلع اٹک ملک امداد حسین اعوان سنٹرل کواڈینیٹر پاکستان امن کمیٹی ملک بلال اعوان سینئر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ اٹک ملک محمد زمان نے بھی خطاب کیا مقررین نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ نریندر مودی حکومت کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم پوری دنیا میں عیاں ہو چکے ہیں اور بھارتی حکومت کا مکروہ اور سیکولر چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے کشمیر میں تاریخ کا بدترین تشدد اور ظلم و زیادتی بھی کشمیریوں کو جھکا نہیں سکتی مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا پوری پاکستانی قوم اور پاک فوج حکومت مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے آخر میں میزبان حاجی ملک ملتانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔