اٹک میں بجلی، گیس ، نوکریاں سب دینگے: ملک امین اسلم، عمر ایوب، فیصل واوڈا

حضرو:وفاقی وزراء فیصل وڈا ،عمر ایوب ،ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان نہ کشمیر پر سودا بازی کرینگے نہ ہی ملک کی دولت لوٹنے والوں کو معاف کرینگے اٹک میں جلد بجلی ،سوئی گیس ،نوکریاں ،ہائوسنگ سکیم ،ایک لاکھ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی نئے ڈیم کا قیام اور غازی بروتھا نہر کی نوکریاں بھی اٹک کے عوام کیلئے رکھی جائیںگی نہر سے آنیوالے فنڈ میں سے بھی علاقے کی ترقی کیلئے استعمال ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے انوائرمنٹ پارک غورغشتی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام خان اشفاق خان ودیگر نے کیا تھا قبل ازیں اس پارک کا افتتاح سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کیا تھا جن کی حکومت جانے کے بعد آنیوالی حکومتوں نے اس پارک پر کوئی توجہ نہیں دی موجودہ حکومت کے قیام کے بعد مشیر ماحولیات ملک امین اسلم جن کی کوشش سے یہ پارک کا افتتاح کیا گیا تھا تباہی کا شکار تھا وفاقی وزیر فیصل وڈا نے 16ہزار کنال واپڈا کا رقبہ ا س پارک کیلئے دیا جس میں 10لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس سے علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا وفاقی وزراء نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب اقتدار حاصل کیا تھا تو ملکی خزانہ خالی تھا معیشت تباہی کا شکار ہو چکی تھی پیپلز پارٹی نے 2008ء سے2013ء تک حکومت کی اور جاتے وقت خزانے میں دو ماہ کا خرچہ چھوڑ گئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب اقتدار چھوڑا تو ملکی خزانہ خالی تھا عمران خان کا کوئی اپنا کاروبار نہیں ان کی سوچ ملک وقوم کی خوشحالی کی سوچ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوںنے کرپشن کرنیوالوں سے کوئی ڈیل نہیں کی ہماری حکومت کا وعدہ ہے نہ ہی کشمیر پر کوئی سودابازی کرینگے او رنہ ہی اربوں روپے لوٹنے والوں کو معافی دی جائے گی وفاقی وزراء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا عمران خان عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں اور جلد ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عرب ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کیلئے پاکستا ن کا رخ کر رہے ہیں۔فیصل وڈا نے کہا کہ عوام کی جلسے میں شرکت سے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے شہر میں جلسہ کر رہا ہوں اتنی بڑی تعداد میں عوام کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے عمر ایوب خان نے کہا کہ تحصیل حضرو میں بھی جلد ایکسیئن آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ملک امین اسلم نے علاقے کیلئے جو بھی مطالبے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا وفاقی وزراء نے اپیل کی کہ قوم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ملک میں جلد خوشحالی آئے گی اس موقع پر وفاقی وزراء نے جلسہ انتظامیہ کو کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ان کو مبارکباد دی ہے ۔