انڈس  کالج جنڈ میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب 

جنڈ ( ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز) یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے انڈس کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈ میں تقریب کا انعقاد طلباءوطالبات نے اپنی تقاریر میںاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی اور جیتی جاتی ہیں ،کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے والے ظالم بھارتی درندوں کے خلاف ہمیں میدان میں نکلنا ہوگا کشمیریوں کی آزادی کاجذبہ آگ اور خون کی ہولی سے نہیں مٹایا جاسکتا انڈیا چھ ستمبر انیس صد پینسٹھ کی جنگ میں ہماری جرات وہمت کو آزماچکا ہے ہم اینٹ کاجواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ماضی کی طرح آج بھی ہمارے سرفروش وبہادر سپوت بھارت کو سبق سکھانے کےلئے تیار ہیں دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد وطن کے دفاع اور اسکی عظمت وعفت پر مرمٹنے کےلئے ہروقت تیار بیٹھا ہے ہم مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان کفر سے ڈرنے والا نہیں بلکہ کفرسے لڑنے والا ہے اتقریب پرنسپل محمد نوید نواز کی زیر سرپرستی ڈائریکٹر ندیم اخترجٹ کی زیر نگرانی منعقدہ ہوئی جبکہ مہمان خصوصی معروف ممکری آرٹسٹ مسٹر نوید جی اور وائس پرنسپل رفاقت نذیر خٹک ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوقومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کا قیام میں عمل لایا گیا اور یہی دو قومی نظریہ کشمیر میں موجود ہے ہندو بنیاءہم مسلمانوں کے پاکیزہ جذبوں کو مٹا نہیں سکتا ہمیں اپنے قائد محمد علی جناح کی جگہ پر آج پھر ایک جناح بنکر کشمیر کو بھارتی ہندووں سے آزاد کرانے کےلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا اس موقع پر بزرگ علمی شخصیت کرم داد انصاری اور تمام مرد وخواتین اساتذہ کرام کے علاوہ تمام طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی ہے ۔