غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اٹک : غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کی رہائشی 19 سالہ (م) نے ایک ماہ قبل کوٹ میرج کر لی تھی بعدازاں بھائی نے غیرت کے نام پر غصہ میں آ کر بہن کو 3 گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی حاجی گلفراز عملہ کے ہمراہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر کے قاتل بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔