فتح جنگ :نا معلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، نانی نواسہ سمیت جاں بحق 

اٹک : فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر نا معلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، نا نی سمیت نواسہ جاں بحق حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت فرار تفصیلات کے مطابق گڑو گاؤں کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 21 سالہ موٹر سائیکل سوار مہتاب خان ولد انور خان اپنی نانی کو لے کر جا رہا تھا کہ کوہاٹ روڈ پر نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار مہتاب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ امیر بیگم کو شدیدزخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا پولیس ذراءع کے مطابق لواحقین نے ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ۔