Fri
12
Jun
2026

اٹک : ضلع اٹک میں بے نامی جائیدادوں سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس ضمن میں محکمہ مال کا عملہ خصوصی اقدامات کر رہا ہے ضلع بھر کی عوام کیلئے اس سلسلہ میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں بے نامی جائیدادوں کے متعلق حکومت سخت قانون سازی کر رہی ہے اور
اس تمام عمل میں عوامی تعا ون کی ضرورت ہے اسی سلسلہ میں ڈی سی آفس میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔
