Wed
10
Jun
2026

اٹک :معمولی تلخ کلامی پر تیز دھار آلہ کے وار سے نوجوان شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق خالد سعید ہسپتال والی گلی میں لڑکوں کی آپس میں معمولی تلخ کلامی پر لڑائی ہو گئی نامعلوم شخص نے 24 سالہ عطاء اللہ کے پیٹ میں چھری ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔
