Fri
22
May
2026

اٹک : پنڈی گھیب میں مین شاہراہ پر کوکنگ آئل اور گھی سے بھرا ٹرک الٹ گیا ، ڈرائیور شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کی مین شاہراہ پر ڈرائیور کی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب کوکنگ آئل اور گھی سے بھرا ٹرک الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں ٹرک میں لوڈ تمام سامان روڈ پر بکھر گیا جس کی وجہ سے ٹریفک بند ہو گئی ٹرک الٹنے سے کوکنگ آئل اور گھی کے ڈبے پھٹنے کے باعث سڑک پر شدید پھسلن سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس ، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹی میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو کے عملہ نے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا ۔
