ملک امین اسلم کی کاوش ،2سو طالب علموں کیلئے سکالر شپ کی منظوری

اٹک:وزیر اعظم عمران خان نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سفارش پر کامسٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کے 2سو طالب علموں کیلئے سکالر شپ کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مشیر موسمیاتی تبدیلی نے وزیر اعظم عمران خان کو کامسٹس یونیورسٹی اٹک میں سکالر شپ حاصل کرنے والے 2سو بچوں کو سکالر شپ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر سکالر شپ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تحریک انصاف کی حکومت میں کامسٹس یونیورسٹی کے 2 سو سکالر شپ کے طالبعلموں کے فنڈ بحال کر کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے قدم اٹھایا ہے مشیر موسمیاتی تبدیلی کو کا مسٹس یونیورسٹی اٹک میں زیر تعلیم طالبعلموں اور ان کے والدین نے سکالر شپ فنڈ نہ ملنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کامسٹیس یونیورسٹی کے 2سو طالبعلموں کے فنڈ کی بندش کے متعلق وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری طور پر کامسٹس یونیورسٹی کے طالبعلموں کے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اہم دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر طالبعلموں اور ان کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا ۔