اٹک پولیس کی کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

اٹک:اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں ، پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد محمد یونس نے بد نام زمانہ منشیات فروش ملک شہباز ولد ملک ممتاز سکنہ مانسر جو دربار سائیں کلو سرکار کے پیچھے کھلی کھیت مکئی میں چرس فروخت کر رہا تھا کو قابو کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ، دوسری کاروائی میں محمد نعمان ولد محمد سلیم سکنہ مانسر حضرو سے 1500 گرام گردہ چرس ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد پرویز اقبا ل سرچ آپریشن دوران منشیات کے حوالہ سے ضلع اٹک کے بدنام زمانہ گاءوں مانسر سے ملک شہباز ولد ملک ممتاز اعوان سکنہ مانسر سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اسی تھانہ کے اے ایس آئی مشتاق احمد نے سر چ آپریش نے کے دوران جس میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد بھی موجود تھے بدنام زمانہ منشیات فروش شہبازولد ممتازکی رہائش گاہ کے قریب سے محمد فہد ولد اصغر علی سکنہ مانسر کی جامہ تلاشی کے دوران پسٹل 30 معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد کامران نے عملہ کے ہمراہ سجاد حسین ولد محمد نثار ساکن سیدن سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ لیاقت علی نے مخبر کی اطلاع پر عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر محلہ وڈی بن کے قریب گھر کی بیٹھک کے باہر پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے آصف شہزاد ولد خورشید احمد کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے چارپائی پر پڑی 20 پتنگیں ، خطرناک ڈوریں ، 3 بڑے ، 3 چھوٹے گولے ، 3 چرخیاں ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ محمد آصف نے عدنان خان ولد عبدا لحمید بھٹی ساکن میاں رشیدہ فتح جنگ کو گرفتار کر کے اس سے 7 لیٹر شراب برنگ مالٹا ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ منظر علی شاہ نے بغیر نمبر کے موٹر سائیکل پر سوار ذوالقرنین عباس ولد صغیر حسین ساکن میاں رشیدہ فتح جنگ جس نے موٹر سائیکل کی سیٹ پر رسی سے گیلن باندھا ہوا تھا جس میں 10 لیٹر شراب تھی ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب محمد عارف خان محمد دانیال ولد محمد اعجاز ساکن محلہ یونین کونسل اخلاص سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ بسال خضر حیات نے سابقہ ریکارڈ یافتہ معظم خان ولدقیوم خان سکنہ مٹھیال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ جنڈ محمد اشرف نے انٹری پوائنٹ منکور چیک پوسٹ پر کوہاٹ سے آنے والی ہائی ایس میں سوار اسد اللہ ولد ساقی الرحمن ساکن ڈاکخانہ عسیک خماری عسیک تحصیل بانڈہ داؤد شاہ ضلع کرک سے جس نے بیگ کے اندر مومی لفافے میں 9 کارتوس 12-;7671; بور برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔