اٹک :پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم ،3 ملزمان گرفتار

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک محمد فیاض نے زیر دفعہ 406;223;506;7373; ت پ تھانہ سٹی اٹک میں ملزم محمد طیب اعوان ولد محمد اشرف سکنہ محلہ کسراں کامرہ حال اٹک شہرسے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر کہ اس نے 12 ستمبر کو جو پسٹل اس کے پاس تھا وہ دکھا کر مدعی مقدمہ شاہنواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور وقوعہ کے بعد پسٹل اپنے ڈیرہ واقع محلہ امین آباد میں کمرہ میں رکھ دیا تھا اس کی نشاندہی پر ملزم نے پسٹل 30 بور معہ گولیاں پولیس کے حوالہ کر دیا ملزم اس اسلحہ کا لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا اس کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ درج کر لیا گیا ، اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک محمد اشرف خان نے کرم خان ولد کریم داد سکنہ فقیر آباد بندوق 12 بور ڈبل بیرل معہ کارتوس ، سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک محمد نواز نے سرچ آپریشن کے دوران آصف خان ولد منور خان سکنہ فقیر آباد سے بندوق 12 بور سنگل بیرل معہ کارتوس ، سب انسپکٹر تھانہ سٹی حسن ابدال ذولفقار خان نے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم شفاقت خان ولد وارث خان سکنہ کانواں حسن ابدال سے دوران تفتیش ملزم نے جس پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے راشد خان ولد امان خان جدون سکنہ محلہ اسلام پورہ حسن ابدال کو قتل کیا تھا آلہ قتل پولیس کو برآمد کرا دیا جس پر تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔
