Fri
12
Jun
2026

فتح جنگ: راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر ٹریکٹر اور کیری وین میں تصادم ، 3 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت ، لاپروہی اور تیز رفتاری کے سبب ٹریکٹر بے قابو ہو کر کیری وین سے جا ٹکرایا حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا تمام زخمیوں کا تعلق تلہ گنگ سے ہے ۔
