جنڈ: کرکٹ میچوں پر قماربازی ،پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد گرفتار

جنڈ: کرکٹ میچوں پر قماربازی کیلئے پوش علاقہ میں قیمتی کوٹھی کرایہ پر حاصل کر کے شراب اور شباب کی محفلیں سجانے والوں پر چھاپہ ، کانسٹیبل سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ نے مخبر کی اطلاع پر کہ تھانہ جنڈ کے محلہ آلہ آباد میں کوٹھی میں عرصہ دراز سے جوے کا منظم اڈہ مظہر عباس ولد حاجی مظفر خان اور غضنفر عباس ولد محمد علی خان سکنائے محلہ حسین آباد کی نگرانی میں چل رہا ہے اور پولیس سکیورٹی کانسٹیبل سیف اللہ بھی ان کے ساتھ شامل ہے وہاں شراب اور شباب کی محفلیں بھی سجائی جاتی ہیں اس پر انہوں نے اپنی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ جنڈ ملک نثار احمد اور دیگر عملہ شامل تھا علاقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے کوٹھی پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے پولیس ملازم سیف اللہ اپنے موٹر سائیکل پر شہر کی جانب آ گیا اور دوران چھاپہ مظہر عباس اور غضنفر عباس کو جنہوں نے ٹیبل پر 12 موبائل جن پر آن لائن جوے کی بکنگ ہو رہی تھی اور رجسٹر پر اندراج کر رہے تھے جہاں پر لیپ ٹاپ ، کیلکولیٹر ، ;766768; ، ڈش ریسیور اور اندراجات کے کیلئے 9 رجسٹر ، وائی فائی جیز ایک فورجی ، 2 ای وی او 3;71; ، ایل ای ڈی 36 انچ سونی بمعہ رسیور ، ایک ریموٹ ایل ای ڈی ، ایل ای ڈی 19 انچ سام سنگ بمعہ ریموٹ ، 2 کی بورڈ ، ایک پاور لیڈ ، ڈش انٹینا بمعہ ایل ایل بی اور ٹیبل پر پڑی ہوئی رقم پڑ 19 ہزار 500 روپے ، ایک بوتل شراب وڈکا برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف قماربازی اور شراب کے الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس سکیورٹی کانسٹیبل سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوا دیا گیا ہے جنڈ کے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ اور ایس ایچ او جنڈ ملک نثار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پولیس ملازم کو بھی نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اس کو مقدمہ میں چالان کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھی بھجوا دیا جو ان پولیس افسران کی جرائم کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
