خواتین معاشرتی اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک: خواتین کو کام کر نے کی جگہ پر ہراساں کر نے کے حوالہ سے ایک سمینار ای لائبر یری اٹک میں منعقد ہواڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور معاشر تی اور ملکی تر قی میں اہم کر دار اد ا کر رہی ہیں مگر ہمارے معاشرے میں مختلف منفی رحجانات کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں اس وقت وہ خواتین جو مختلف اداروں میں کا م کر رہی ہےں ان کی طر ف سے کام کر نے کی جگہ پر ہراساں کر نے کی زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں وہ خواتین ہیں جو مالی مجبوریوں کے بوجھ تلے دبی ہیں اور ان مجبوریوں کی وجہ سے اپنے خاندان کو مالی تعاون فراہم کر رہی ہیں مگر کا م کر نے کی جگہ پر بعض افراد ان کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اب حکومت نے اس ضمن میں سخت قوانین نافذ کر دئیے ہیں ،جن میں خواتین کوہراساں کا قانون2010 اور 2017 شامل ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قوانین کے متعلق خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور اس آگاہی مہم میں حکومت اور این جی اوز کو اپنابھر پور کردار ادا کر نا چاہیے مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے بات کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ بھارتی فوج ،دہشت گرد مودی کے ایما پر کشمیری خواتین پر بھر پور ظلم ڈھا رہی ہے اور انہیں بری طر ح ہرا ساں کیا جارہا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے خوفناک مظالم بالخصوص خواتین کو ہراساں کر نے کے حوالے سے سخت ترین اقدامات کرے ہمارے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھر پور آواز اٹھائی ہے تقریب میں خواتین کو ہراسا ں کر نے کے حوالہ سے تفصیلات شر کاء کو بتائی گئیں ایک سروے کے مطابق کام کر نے کی جگہ پر ہر اساں ہونے والی 35% خواتین خاموش رہتی ہیں 61% کو ڈرا دھمکا کر خاموش کر ا دیا جاتاہے جب کہ 4% خواتین اس ہراسانی کے خلاف احتجاج کر تی ہیں شرکاء کو بتایا گیا کہ دنیا بھر میں خواتین کو ہرا ساں کر نے کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ تر قی پزیر ممالک کی خواتین شامل ہیں ترقی یافتہ مما لک میں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں مگر وہاں کی خواتین کو اپنے حقوق اور قانون سے آگاہی حاصل ہے جس کی بناء پر وہ آواز اٹھاتی ہیں اور ایسا ظلم کر نے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ترقی پذپر مما لک کی خواتین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے حق کےلیے آواز اٹھائیں اور ہراسانی کے سلسلہ میں بنائے جانے والے قوانین کے متعلق آگاہی حاصل کر یں تاکہ اس سنگین جرم کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے اور معاشرے کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا جاسکے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس ڈاکٹر عبدالر حمن،ڈی ایس سو وحید بابر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیمینار کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
