اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،7 گرفتار

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ حضرو طارق محمود نے زیر دفعہ 302;47;324;47;34 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم محمد صفدرولدشیر بہادر ساکن شینکہ کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ گولیاں جس سے فائرنگ کرکے محمد جاوید اور محمدشیراز کو مضروب کیا تھا جو محمد شیراز بعد ازاں جان بحق ہوگیا تھا برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد لطیف نے محمد عدنان ولد خورشید ساکن اخلاص سے 240 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد پرویز اقبال نے دلاور حسین شاہ ولد حاکم علی شاہ ، حیدر علی ولد حاکم علی شاہ سکنائے بھٹی سیداں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے موٹرسائیکل کے کاغذات ملکیتی ثبوت طلب کیے جو مذکوران کسی قسم کے ملکیتی ثبوت نہ پیش کر سکے مزید موٹرسائیکل کی تفصیلی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ سٹی راولپنڈی کے علاقہ سے چوری ہوا کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد امتیاز اللہ خان نے سید علی شاہ ولد سید بہادر سکنہ مکان نمبر 3گلی نمبر 3 شاہی محلہ نصیر آباد راولپنڈی سے چوری شدہ موٹر سائیکل جسے راولپنڈی کے علاقہ سے چوری کیا گیا تھا برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔