اٹک: پولیس کی کارروائی، جیب کترا گرفتار،3 لاکھ روپے برآمد

اٹک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، جیب کترے کو پکڑ کر مسافروں کے 3 لاکھ روپے برآمد کروا لیے ، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 4 ٹیکسلا افسران انسپکٹرظفر عباس اور انسپکٹرطاہر انجم روٹین پیٹرولنگ پر تھے دوران گشت روڈ پر ایک بس کی سواریاں آپس میں لڑتے ہوئے پائی گئیں افسران نے موقع پر پہنچ کر معلوم کیا تو پتہ چلا کہ ایک سواری نے 4 بندوں کی جیب کاٹ کر 3 لاکھ روپے نکال لیے وہ بھینس خریدنے جا رہے تھے افسران نے جب اس شخص کی جامہ تلاشی لی تو ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے متعلقہ چور کو لوکل پولیس کے حوالہ کیا جنہوں نے تفتیش کر کے مزید 2 لاکھ روپے برآمد کر کے متعلقہ چاروں افراد کے حوالہ کر دیئے گئے موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولےس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دیکر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔