حکومت کی نا اہلی، معیشت تباہ، سرمایہ کاری ختم ہو چکی ہے:شیخ آفتاب احمد

اٹک:تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں سوائے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آئے روز ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں معیشت تباہی کا شکار ہے سرمایہ کاری ختم ہو چکی ہے مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے جس کی وجہ سے پاکستان کا ہر شہری پریشانی میں مبتلا ہے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ملک ترقی کی بجائے پستی کی طرف جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم اور سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مریم نواز کیخلاف تحریک انصا ف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن گئی الیکشن کمیشن نے ان کی نائب صدارت کے حق میں فیصلہ دے کر حق کے حق میں فیصلہ دیا ہے بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بھی جلد عوام کے درمیان ہونگے لیگی قیادت جو جیلوں میں بند ہیں ان پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ابھی تک ان کے خلاف حکومت کو کوئی ثبوت نہیں ملے مریم نواز کی نائب صدارت کے حق میں فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے تحریک انصاف سستی شہرت کیلئے الیکشن کمیشن گئی تھی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی جماعتوں پر ناجائز مقدمات بنائے جا رہے ہیں محمد نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہونگے موجودہ حکمرانوں کو انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ایسا لگ رہا ہے جیسے عمران خان کو محمد نوازشریف کے نام کا فوبیا ہو گیا ہے لیکن در حقیقت تحریک انصاف کی حکومت سابقہ حکومتوں کی کارکردگی سے متاثر ہے اور اب وہ اس طرح کی کارکردگی پیش نہیں کر سکتے اسی وجہ سے انتقامی کاروائیوں کر کے عوام کو لولی پاپ دینے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں عوام آج دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کر رہی ہے بہت جلد میں محمد نواز شریف تما م مقدمات باعزت بری ہو کر اقتدار میں ہوں گے اور ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا دور ہوگا اور ملک میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی موجودہ حکومت کی نا قص پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے ہاتھ کھینچ لیے ہیں کسان پریشان ہیں تاجر برادری ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر دھرے بیٹھے ہیں حکومت کی طرف سے بے تحاشہ مہنگائی سے آج ملک کا ہر شہری حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عوام کو سستے داموں اشیاء خورد نوش کی فراہمی یقینی ہو رہی تھی ڈالر،بجلی،سوئی گیس او رپٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور نہیں تھیں لیکن آج اس کے مقابلے میں اشیاء خورد نوش سمیت دیگر ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں محمد نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات سے پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ۔
