اٹک:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم ،5 ملزمان گرفتار

اٹک:اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک محمد عثمان نے پشاور کی جانب سے آنے والی ہائی ایس کو روک کر بذریعہ لیڈی کانسٹیبل چیکنگ کی گئی ہائی ایس کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی اکیلی خاتون کے ہاتھ میں پکڑے شاپر سے 1030 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ حضر و محمد یونس نے زیارت گل ولد فقیر محمدسکنہ جہاں بانڈہ سے 1700 گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ محبوب خان نے ذین علی ولد مظہر حسین ساکن ڈھوک چھچھ داخلی چہان راولپنڈی سے 4 بوتل شراب ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب بدر منیر نے زبیر سرور ولد غلام سرورسکنہ محلہ مسلم ٹاون پنڈی گھیب سے ایک بوتل شراب ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب جاوید اختر نے حسنین عباس ولد سعید احمد ساکن محلہ ملک موسیٰ خان پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
