Fri
12
Jun
2026

اٹک:زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا ، 42 سالہ مزدور شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق ماڑی گائوں میں خان چوک کے قریب زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہو ہوا جھگڑے کے باعث زمین پر کام کرتے ہوئے 42 سالہ مزدور محمد سلیم ولد محبت خان کو مخالف گروہ نے بیلچوں اور کائی سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا محمد سلیم کو کمر پر گہرے زخم ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔
